اسلام آباد ( پبلک نیوز) عید الفطر کے موقع پر ویکسینیشن سنٹرز بند رکھنے کا فیصلہ۔ ملک بھر کے ویکسینیشن سنٹرز 13،14،15 مئی کو بند رہیں گے۔
زرائع کے مطابق این سی او سی نے ویکسینیشن سنٹرز کی عید تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔ ملک بھر کے ویکسینیشن سنٹرز یکم مئی کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یکم مئی کو ویکسینیشن سنٹرز کھولنے کا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ۔