ویب ڈیسک: سام سنگ اور ایپل میں ایک دوڑ لگی ہوئی ہے جہاں دونوں ایک دوسرے کو پچھاڑنے میں مگن ہیں۔ سام سنگ اس دوڑ میں ایک بار پھر ایپل کو پچھاڑ دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں سام سنگ نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ عالمی سطح پر ہونے والی موبائل فونز مجبوعی فروخت میں صرف سام سنگ کا پانچواں حصہ ہے۔
سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق چین کی موبائل کمپنی شیاؤمی موبائل کمپنیوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں شیاؤمی کی مجبوعی فروخت میں 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔