عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
اسلام آباد آئی ایم ایف سے متعلق شوکت ترین کی آڈیو لیک ہونے کا معاملہ ، عمران خان، شوکت ترین، محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی. درخواست اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کروائی گئی ہے. درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ صحافی حامد میر کی ٹوئیٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو دیکھی ، شوکت ترین پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزراء کو آئی ایم ایف پیکج میں روکاوٹ بننے پر اکسا رہے تھے ، شوکت ترین موجودہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے آئی ایم ایف پیکج میں روکاوٹ ڈالنے پر وزراء اکسارہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانے کی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا جس میں شوکت ترین کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ سے ٹیلی فونک بات چیت منظر عام پر آئی۔ شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے، آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی، آپ نے اب کہنا ہے کہ اب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسا خرچ کرنا پڑےگا، آپ نے اب یہ لکھنا ہے کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔ شوکت ترین کے کہنے پر محسن لغاری نے جی بالکل کہہ کر جواب دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔