ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومت میں آنے کا مقصد عوام کو روزگار کی فراہمی ہونا چاہیے نہ کہ عوام سے روزگار چھین لیا جائے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پبلک نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے۔ چیلنجزبہت ہیں مگر مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہرجماعت کا اپنا بیانیہ ہوتا ہے۔ کوشش ہماری رہتی ہے کہ اتحاد کو چلائیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور بند کرنے سے غریب آدمی متاثر ہوتا ہے۔ حکومت میں آنے کا مقصد لوگوں کو روزگار دینا ہونا چاہیے نہ کہ بے روزگاری۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ آئی پی پیز ملک میں بہت بڑا مافیا ہے۔ اچھے کام کیے ہوں تولوگ آپ کو یاد رکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیاکہ کابینہ کاحصہ نہیں بنیں گے۔
کے پی حکومت بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کوآفرکی کہ مل کر کام کرناچاہیے۔ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے مسائل حل کررہاہوں۔