ویب ڈیسک : برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ کی اسٹڈی میں نصب اپنی سابق ہم منصب اور آئرن لیڈی مارگریٹ تھیچر کا پورٹریٹ ہٹوادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارگریٹ تھیچر کے پورٹریٹ کو پریشان کن قرار دیتے ہوئ کیر اسٹارمر نے اسٹاف کو اسے فوری ہٹانے کا حکم دیا جس پر برطانوی عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
یادرہے 1 لاکھ برطانوی پاؤنڈ مالیت کا یہ پورٹریٹ شاہی پورٹریٹ آرٹسٹ رچرڈ اسٹون کی تخلیق ہے جس میں آئرن لیڈی کو 1982 میں فاک لینڈ جنگ کے فوراً بعد اس کے اختیارات کے عروج پر دکھایا گیا ہے۔
اسے اس وقت کے وزیر اعظم گورڈن براؤن نے ان کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیش کیا تھا اور 2009 میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اس کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔
10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی طرف سے کمیشن کی گئی سابق وزیر اعظم کی یہ پہلی پینٹنگ تھی۔ لیڈی تھیچر کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انہیں 'اعزاز' دیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم سر کیر کے اس اقدام کو اپوزیشن نے اپنی پارٹی کے بائیں بازو کو خوش کرنے کی کوشش قراردیا ہے
لیڈی تھیچر کی پالیسی یونٹ کی سربراہی کرنے والے سر جان ریڈ ووڈ نے کہا: 'مجھے اس پر کوئی حیرت نہیں ہے کہ انہوں نے ایسا کیا ہے۔ وہ اس سے کہیں بہتر وزیراعظم کے ساتھ موازنہ کرکے شرمندہ نہیں ہونا چاہیں گے۔
قدامت پسند سابق رہنما سر آئن ڈنکن اسمتھ نے ایکشن کو 'چھوٹا' قرار دیا ہے
10 ڈاؤننگ اسٹریٹ نے واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔