کوویڈ کی نئی قسم"نیوکوو" کو ماہرین نے خطرناک قرار دیا

کوویڈ کی نئی قسم
پبلک نیوز: کوویڈ کی نئی قسم" نیوکوو" دریافت، چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ وائرس انتہائی زیادہ مہلک ہے جو جسی بھی انسان کی قوت مدافعت کو ختم کرتے ہوئے پھیپھڑوں کو ناکارہ بنا دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وباء سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک شخص کی جان جا سکتی ہے۔ " نیوکوو" جنوبی افریقا میں موجود چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔ امریکانےایران، یونان، آئرلینڈاورلیبیا سمیت16 ممالک کو کورونا کے باعث خطرناک قراردیتے ہوئے سیاحت پر پابندی لگا دی۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 29 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں7ہزار 978 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64ہزار 016 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد29 ہزار 248 ہو گئی۔ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد14 لاکھ 17 ہزار 991 ہوگئی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔