پبلک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے پلوامہ اوربڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید5 کشمیریوں کوشہید کردیا۔ بھارتی فورسز نےضلع پلوامہ کے علاقے نائرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چار نوجوانوں کو شہید کیا۔ بڈگام کے علاقے چرار شریف میں بھی آپریشن کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ان علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔