ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس میں ری پبلکنز کی اکثریت کیلئے متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس میں ری پبلکنز کی اکثریت کیلئے متحرک
پبلک نیوز: سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کانگریس میں ری پبلکنز کی اکثریت کے لئے متحرک ہوگئے۔ ٹیکساس میں " امریکا بچاؤ ریلی" سے خطاب میں کہا کہ جوبائیڈن کی صورت میں امریکی عوام کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اکثریت حاصل کرتے ہی بائیڈن کی پالیسیاں ختم کر دیں گے۔ مڈ ٹرم انتخابات میں امریکی عوام جوبائیڈن انتظامیہ کو جواب دے گی۔ جو بائیڈن انتظامیہ ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ حالیہ مہینوں میں ٹرمپ نے جو بائیڈن اور موجودہ امریکی انتظامیہ پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس سے قبل کی ریلیوں میں بھی وہ شرکت کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے بائیڈن کو کورونا وبا کے خلاف شکست، روس اور چین کے خلاف خارجہ پالیسی کی شکستوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی معاملات میں کمزوریوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔