شاہ چارلس سوم کامیاب پراسٹیٹ سرجری کے بعد لندن کلینک سے ڈسچارج

شاہ چارلس سوم کامیاب پراسٹیٹ سرجری کے بعد لندن کلینک سے ڈسچارج
کیپشن: King Charles III discharged from London clinic after successful prostate surgery

ویب ڈیسک: شاہ چارلس سوم کا پراسٹیٹ آپریشن کامیاب رہا ہے۔ جہاں تین روز بعد انہیں لندن کلینک سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 75 سالہ بادشاہ کو گزشتہ جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ شاہ برطانیہ جب بکنگھم پیلس روانگی کے لئے نکلے تو شہریوں کا بڑا ہجوم ان کو دیکھنے کے لئے جمع ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس صحت یاب ہونے تک ایک ماہ تک کی چھٹی پررہیں گے۔

بکنگھم پیلس کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ چارلس ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنی نیک خواہشات بھیجی ہیں اور یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ان کی تشخیص کا صحت عامہ کی آگاہی پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔''ہزمیجسٹی نے میڈیکل ٹیم اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو اسپتال میں ان کے مدد کرنیوالوں میں شامل رہے۔

ذرائع کے مطابق ان کے علاج کی صحیح نوعیت معلوم نہیں ہے۔

یادرہے کہ شاہ چارلس کی بہو اور ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن بھی پیٹ کی سرجری کے بعد ہسپتال میں دو ہفتے کے قیام کے بعد کل گھر واپس آگئی ہیں۔

Watch Live Public News