کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاون کا فیصٌلہ

کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاون کا فیصٌلہ

کراچی(پبلک نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کا اہم فیصلہ، کراچی میں نئی پابندیوں کےساتھ لاک ڈاؤن8اگست تک ہوگا. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل سے اگست 8 تک لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہم اگست 31 کے بعد تنخواہیں نہیں دیں جو ویکسین نہیں کروائیں گے جبکہ ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہیں گی، ہم اگلے ہفتہ سے سرکاری دفاتر بھی بند کریں گے، تمام اپوزیشن کے ایم پی ایز، کاروباری حضرات اور ڈاکٹرز نے سندھ حکومت کے فیصلہ کو سپورٹ کیا، انکا کہنا تھا کہانٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند ہونگی جبکہ فارمیسی کھلی رہے گی اور تمام مارکیٹیں بند رہیں گی. جو روڈ پر آئے گا انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن کارڈ چیک کیا جائے گا.

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں بریفنگ دی گئی، سندھ حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی. اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع شرقی میں کورونا کی شرح33فیصدہے، کوروناوائرس کے1192مریض کی حالت تشویشناک ہے،کراچی میں کوروناوائرس کی شرح 23فیصد ہے.

دوسری جانب این سی او سی کا کورونا کنٹرول کرنے کےلیے سندھ حکومت کی مدد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی بگڑتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران شہرقائد میں کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا . این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز، آکسیجن اور وینٹی لیٹر بیڈز بڑھائے جائیں گے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔