شینرا اکرم پولیس فورس کیوں جوائن کرنا چاہتی ہیں؟

شینرا اکرم پولیس فورس کیوں جوائن کرنا چاہتی ہیں؟
لاہور(ویب ڈیسک) سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ وہ پولیس فورس اور رینجرز میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہیں. شنیرا اکرم نے گذشتہ روز کراچی میں ایک نابالغ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آنے کے بعد خواتین اور بچوں کے ساتھ جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے سلسلہ وار ٹویٹس کیں۔ سنگین صورتحال کا اعادہ کرنے کے بعد انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ پولیس فورس یا رینجرز میں شمولیت اختیار کرنا چاہیں گی تاکہ ان "ریپسٹس " کو پکڑ سکیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں منگل کے روز لاپتہ ہونے والی ایک چھ سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ تقریبا 8 گھنٹوں کی تلاش کے بعد نابالغ بچی کی لاش اس کے گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر سے ملی تو پولیس کی جانب سے ایک درجن مشتبہ افراد کو پکڑ کر تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا۔ شینرا نےمعاملے پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج کے حالات ایسے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بچہ محفوظ نہیں ہے۔ پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے گہرے مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہم اس وقت ان شکاریوں کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں جن کا واحد ارادہ بچوں کو زیادتی اور قتل کرنا ہے۔ شنیرا اکرم نے مزید کہا "جب تک ہر بچہ محفوظ نہیں ہوتا، کوئی بچہ محفوظ نہیں ہوتا! یہ چھوٹی سی لڑکی کھیلنے باہر گئی اور کبھی واپس نہیں آئی۔ مجھے بتائیں کہ اس کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دوں یہ میرے گھر سے 20 منٹ کی دوری پر ہوا۔ یہ میرے شہر میں ہوا، ہمارے ملک میں یہ ہو رہا ہے۔ اور یہ ہوتا ہی رہتا ہے! مجھے رکنے کے لئے کہو؟ میں نہیں رکوں گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔