چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی طبعیت ناساز ہو گئی

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی طبعیت ناساز ہو گئی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے سینے میں تکلیف ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوانِ بالا کے سربراہ صادق سنجرانی طبیعت ناساز ہونے پر آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی راولپنڈی پہنچ گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چیرمین سینٹ کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ سربراہ ایوان بالا کے خون کے نمونے بھی لیے گئے۔ خیال رہے کہ ان کی طبیعت اس سے قبل بھی ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد ہسپتال منتقل ہوئے۔ پچھلے کافی عرصہ سے وہ صحت مند تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔