پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے،31 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے،31 جولائی 2021
سندھ بھر میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ ہو گا، صوبہ میں تمام مارکیٹیں اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہو گی، سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں، آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے جبکہ یونیورسٹیز بھی بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔ بغیر وجہ گھر سے باہر نکلنے اجازت بھی نہیں ہو گی۔ لیگی رہنما محمد زبیر نے شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مخالفین کی خواہش ہے۔ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ اسلام آباد کے کورنگ اور سوہان دریاؤں میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ، انتظامیہ کی مدد کے لیے پاکستان فوج کے دستے اور نیوی خوطہ خوروں کی خدمات طلب، پاک فوج کے دستوں اور نیوی کے خوطہ خوروں کو آئین کے ارٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کامیاب آپریشن، پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کراچی کے جنوب میں بحری جہاز سواری پر پھنسے عملے کو ریسکیو کر لیا۔ چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی طبعیت ناساز، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی راولپنڈی میں لایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔