پی ٹی آئی فنڈنگ کیلئے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی

پی ٹی آئی فنڈنگ کیلئے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی
تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف فنڈنگ کیلئے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اوورسیز پاکستانی اور عام پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا، اب پاکستانی جو تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں ان کے خلاف کمپین چلائی جا رہی ہے۔ فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارے نزدیک بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد جو خود ایک مافیا ہے، تحریک انصاف فنڈنگ کیلئے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اوورسیز پاکستانی اور عام پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1553264836456366080?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1553264836456366080%7Ctwgr%5E1e9cfbd26b61015b9e681aaf4a3dc0bd9e6635e4%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F293688- انہوں نے کہا کہ ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تاکہ لوگ موازنہ کر سکیں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں آج ایف آئی اے کی عدالت میں شہباز شریف سرکاری مصروفیات اور حمزہ شہباز کمر درد کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ حاضری معافی کی درخواست آ گئی۔ پراسیکیوٹر نے کہا ہمیں ان کی حاضری معافی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔