سول ایویشن میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف 

سول ایویشن میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف 

(ویب ڈیسک )   سول ایویشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بے ضابطگیوں کا انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں ہوا۔

سول ایوی ایشن کی گزشتہ تین سال کی آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ڈسکس نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق  آخری مرتبہ سال 2019-20 کی آڈٹ رپورٹ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ڈسکس کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں 541 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی  ہے۔ مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ایج آر اور ملازمین کے امور سے متعلق کاموں میں کی گئی۔ ایج آر اور ملازمین سے متعلق آمور میں 54 کروڑ 80 لاکھ روپے کی  بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

دستاویز کے مطابق  پروکرومینٹ سے متعلق معاملات میں گیارہ ارب 32 کروڑ روپے سے زائد رقم کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، تعمیراتی کام اور مختلف معاہدوں میں 41اراب 31 کروڑ روپے سے ذائد  مالی بے ضابطگیاں ہوئی، کمرشل بینکوں میں قائم آکاونٹ  کی مینجمنٹ میں 144 اراب روہے سے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی  کی گئی جبکہ  رونیو مینجمنٹ میں 283 ارب 70 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔

اس کے علاوہ  سروسز فراہم کرنے کے آمور میں 25 کروڑ سے ذائد رقم کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ۔آڈٹ رپورٹ میں دیگر امور  انجام میں  بھی 60 اراب سے ذائد کی مالی ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی   رپورٹ میں بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News