پاکستان میں ایک اور وینٹی لیٹر تیار، ڈریپ نے منظوری دیدی

پاکستان میں ایک اور وینٹی لیٹر تیار، ڈریپ نے منظوری دیدی
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار، ڈریپ نے پاکستان میں تیارشدہ دوسرے وینٹی لیٹر کی منظوری دے دی۔ وزارت صحت کے مطابق وینٹی لیٹر نیشنل انجینئرنگ سائنٹفک کمیشن پاکستان نے تیار کیا ہے۔ مقامی طور تیارکردہ وینٹی لیٹر کا نام پاک وینٹ ون ہے۔ سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف کی جانب سے پاک وینٹ ون رجسٹریشن کی تصدیق کر دی گئی۔سی ای او ڈریپ کے مطابق پاکستان کے لیے یہ ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔ پاک وینٹ ون رجسٹریشن کے بعد تیار، استعمال ہو سکے گا۔ پاک وینٹ ون کی رجسٹریشن پانچ سال کے لیے کی گئی ہے۔ پاک وینٹ ون وینٹی لیٹر کی سروس لائف 10 سال ہے۔ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری کا آغاز خوش آئند ہے۔ ڈریپ نے پہلا مقامی وینٹی لیٹر آئی لیو گزشتہ ہفتے رجسٹر کیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔