9 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ، مہلک کرونا وبا ایک روز میں مزید 100 زندگیاں نگل گئی، اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 ہو گئی، 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے4ہزار84 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 8 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 ہو گئی، 3 ہزار 170 مریضوں کی حالت تشویشناک۔صدر مملکت عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا، صدرمملکت کو ویکسین کی دوسری ڈوز ایک ہفتے میں لگنی تھی، وزیردفاع پرویز خٹک نے بھی خود کو کوارنٹین کر لیا، عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل۔۔۔ ادھر آصف علی زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لیپنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی، پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان، صوبے میں مارکیٹس کا ٹائم 6 بجے تک کا ہوگا۔ لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو اور اورنج لائن ٹرین بند کرنے کا فیصلہ،12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں موثر لاک ڈاؤن ہوگا، ریسٹورنٹس پر کھانا صرف لے جانے کی اجازت ہوگی، تمام پارکس بھی بندخیبرپختونخوا میں لاک ڈاﺅن مزید سخت، نئی پابندیاں عائد کردی گئیں ، پشاورسمیت 16 اضلاع میں انڈور اور آوٹ ڈور تقریبات بند، محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو لاک ڈاون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت این سی او سی کے فیصلوں کی خلاف ورزیاں ہوئیں، حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، سربراہ این سی او سی اسد عمر نے صوبوں کو خط لکھ دیا،، بالخصوص عوامی اجتماعات سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت،،، ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں ویکسین کی خریداری کیلئے کسی صوبے پر کوئی پابندی نہیں، صوبے اگر ویکسین خریدنا چاہیں تو تعاون کیا جائے گا۔