کراچی (پبلک نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا.
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کےاشتراک سے الیکٹرک بسیں کراچی میں مختلف روٹس پر سفر کریں گی۔ الیکٹرک بس منصوبہ پہلی مرتبہ سندھ میں چلے گی۔ سندھ میں جب کاروبار کےمواقع ملے تو نجی شعبہ یہاں آیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اس سال کےآخر تک سو الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گے۔ سندھ حکومت کے اپنے بس منصوبوں پر بھی پیشرفت ہوئی ہے۔