مردان: ایم ایم سی میں کورونا کے 3 مریض انتقال کر گئے

مردان: ایم ایم سی میں کورونا کے 3 مریض انتقال کر گئے

مردان (پبلک نیوز) ایم ٹی آئی مردان میڈیکل کمپلکس کورونا اپڈیٹس۔ ایم ایم سی میں کورونا کے 3 مریض انتقال کر گئے۔ انتقال کرنے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

تفصیلات  کے مطابق ایم ایم سی میں کورونا کے داخل مریضوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے۔ ایم ایم سی میں داخل مریضوں میں 78 کے ٹیسٹس پزیٹیو ہیں۔ ایم ایم سی آئی سی یو کے لئے 16 بیڈز مختص ہیں تمام بڈزپر مریض داخل ہیں۔ ایم ایم میں داخل 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  ایم ایم سی میں کورونا کے لئے 144 بیڈز مختص ہیں۔ ایم ایم سی جنرل او پی ڈکوبند کردیا گیا ہے۔ جبکہ کورونا مریضوں اور ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایم ایم سی انتظامیہ کا عوام سے احتیاط کر نے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔