میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے، وزیراعظم

میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے، وزیراعظم
پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا. ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خط ملنے سے متعلق کابینہ ارکان کو آگاہ کیا. وزیراعظم عمران خان ن کا کہنا تھا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا میں نے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، بھاری رقم بھی میری حکومت گرانے کے لیے دی گئی ہے،خط پر قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیاگیا ہے۔ دوسری جانب فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی ۔ اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے،عمران خان کھڑا ہوا ہے، آخری بال تک لڑے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔