ویب ڈیسک: ساحر علی بگا پاکستان کے بہترین سنگر اور کمپوزر ہیں ،جو کئی سالوں سے اس انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں ۔ وہ پاکستانی ڈراموں کے کئی ہٹ ٹائٹل سونگ گا چکےہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار نے شہرہ آفاق غزل گو راحت فتح علی خان کے لئے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں اور اُن کے ساتھ کافی عرصے سے کام کررہے ہیں لیکن اُن کی حالیہ پوسٹ میں گلوکار کیلئے استعمال کیے جانے والے الفاظ نے بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔لیکن اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات سازگار نہیں رہے۔
حال ہی میں ساحرعلی بگا نے راحت فتح علی خان کے بارے میں سخت الفاظ کہے جو ان کے درمیان خراب تعلقات کا اشارہ دے رہے ہیں ۔
ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے ،جس میں انہوں نے کہا کہ “ راحت فتح علی خان سب سے بڑے منافق اور سفاک شخص ہیں۔خدا کی لعنت ہو منافق پر ۔ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہے “۔
مداح انکے اس سخت بیان پر حیرت زدہ ہیں اور ان سے اس معاملے کی تفصیل چاہ رہے ہیں ۔ انکا یہ بھی کہنا ہےکہ ہوسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان نے ان کے ساتھ کچھ غلط کیا ہو ،لیکن عوامی سطح پر انہیں اس طرح کے سخت الفاظ سے مخاطب نہیں کرنا چاہیے ۔