ویب ڈیسک: ایسی کونسی ایپلی کیشنز ہیں جو آپ کے وائی فائی ہیکنگ کی وجہ بن سکتی ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
سائبر سکیورٹی ماہرین نے وائی فائی کو ہیک ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئےاینڈرائیڈ صارفین کو 28 ایپس ڈیلیٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل میں موجود 28 ایپس صارفین وائی فائی ممکنہ طور پر ہیک کرنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔
اینڈرائیڈ کی مشکوک 28 ایپس کون سی ہیں؟
Lite VPN
Anims Keyboard
Blaze Stride
Byte Blade VPN
Android 12 Launcher (by CaptainDroid)
Android 13 Launcher (by CaptainDroid)
Android 14 Launcher (by CaptainDroid)
CaptainDroid Feeds
Free Old Classic Movies (by CaptainDroid)
Phone Comparison (by CaptainDroid)
Fast Fly VPN
Fast Fox VPN
Fast Line VPN
Funny Char Ging Animation
Limo Edges
Oko VPN
Phone App Launcher
Quick Flow VPN
Sample VPN
Secure Thunder
Shine Secure
Speed Surf
Swift Shield VPN
Turbo Track VPN
Turbo Tunnel VPN
Yellow Flash VPN
VPN Ultra
Run VPN
ایپس وائی فائی ہیک کرنے کا باعث کیسے بن سکتی ہیں؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیومن اسٹوری تھریٹ انٹیلی جنس ٹیم کا ماننا ہے کہ ان 28 میں درجن بھر سے زائد ایپس فری وی پی این ایپس کے بھیس میں موجو دہیں، ان مشکوک ایپس کو پلے اسٹور تک پہنچنے سے بھی پہلے پکڑنے کیلئے گوگل ایک بہترین آپشن ہے لیکن اس بہترین آپشن کے باوجود کئی ایپس پلے اسٹورز تک پہنچ جاتی ہیں جس کے بعد صارف ان ایپس میں سے کوئی بھی ایپ اینڈرائیڈ فون میں ڈاؤن لوڈ کرتا ہے تو اس کی ڈیوائس ہیکرز ایک خفیہ پراکسی کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، ہیکرز پراکسی کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو گھروں میں رکھی ڈیوائسز سے گزار کر اپنی مشکوک ڈیلنگ باآسانی انجام دیتے ہیں۔
پراکسی کا طریقہ کار ہیکرز کو عام طور پر اشتہارات کے فراڈ،فشنگ اور لاگ ان معلومات اسپیمنگ، اور متعدد اکاؤنٹس کے پاس ورڈز چوری کرنے جیسے اقدامات کے بعد بچ نکلنے میں مدد دیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین جو ان ایپس میں سے کسی ایک کو بھی انسٹال کرتے ہیں ان کی انٹرنیٹ بینڈوتھ کو ان کے علم کے بغیر ہائی جیک کر لیا جائے گا یہ صورتحال ان کے وائی فائی کی رفتار کو تباہ کر سکتی ہے۔