وزیر اعظم کا آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس

وزیر اعظم کا آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے ملک بھرمیں آٹےکی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے فوڈ سکیورٹی اور صنعت کی وزارتوں کو عملدرآمد رپورٹ آج ہی دینے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔