پاک فوج کی جانب سے طلبہ کی سہولت کیلئے خستہ حال بس کی تزئین وآرائش

پاک فوج کی جانب سے طلبہ کی سہولت کیلئے خستہ حال بس کی تزئین وآرائش
کیپشن: Refurbishment of the dilapidated bus for the convenience of the students by the Pakistan Army

ویب ڈیسک: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر کی بس کی خستہ حالی کی وجہ سے، بیشتر طلباء دور دراز  علاقوں سے کالج آنے جانے کے لیے مشکلات کا سامنا کررہے تھے۔ 

اس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے خاص طور پر ان طلبہ کے لیے بس کی تکنیکی فعالی اور   تزئین و آرائش کی گئی۔

اس کے علاوہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے، پاک فوج نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر کو جدید ترین سولر سسٹم فراہم کیا ہے۔ جو بجلی کی بندش کے دوران بھی تعلیمی سرگرمیوں کو یقینی بنائے گا۔

Watch Live Public News