(ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹیم نے پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔
ترجمان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان کا کہنا ہے کہ سلیمان نعمان اور سبحان کاشف نے سلور میڈل حاصل کیا۔ احبان اعوان اور قاسم سلام نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
ترجمان نے بتایا کہ پہلا نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ فلپائن میں منعقد ہوا۔ٹیم کی تربیت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی PIEAS یونیورسٹی میں ہوئی۔
خیال رہے کہ جیتنے والے طالب علموں کا تعلق کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول اور صدیق پبلک اسکول راولپنڈی سے ہے۔