(ویب ڈیسک ) کراچی میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نتائج کی تقریب ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔چیئرمین پروفیسر مشرف علی راجپوت نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ناظم امتحانات احمد خان چھٹو بھی تقریب میں موجود تھے۔
نتائج کے مطابق مجموعی کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا، کراچی میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات کے لیے ایک لاکھ 76 ہزار 152 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 200 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ان میں ایک لاکھ 41 ہزار 688 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 29 ہزار 655 طلبہ مطلوبہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
امتحانات میں محمد اذلان ولد معراج احمد نے 1040 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رجا کامران بنت کامران نے 1034 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عائشہ عدنان بنت عدنان سلیم نے 1033 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے۔