20 مارچ سے قبل پنجاب میں نئے انتخابات ہو جائیں گے، فواد چوہدری

20 مارچ سے قبل پنجاب میں نئے انتخابات ہو جائیں گے، فواد چوہدری
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بیس مارچ سے قبل پنجاب میں نئے انتخابات ہو جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب تحریک انصاف نون لیگ کے ہر وار کیلئے تیار ہے، عدم اعتمادکی تحریک آئی توفوری ناکام بنادیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد یا اعتماد کا ووٹ دونوں صورتوں میں فوری ووٹنگ کروا کر یہ تحریکیں ناکام بنا دی جائینگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے 20 سے 25 ممبران ٹکٹ کیلئے رجوع کر رہے ہیں ہر حلقے کا میرٹ پر جائزہ لیں گے۔ 20 مارچ سے قبل پنجاب میں نئے انتخابات ہو جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔