لاہور ( پبلک نیوز) قومی کرکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ میری وجہ سے پاکستانیوں کو خوشی ملی۔ یہی سوچ رہا تھا کہ جو گیند ملے گا اسے مڈل کروں گا۔ کرکٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے اصرار کے باوجود سنگل نہیں لیا۔ جانتا تھا کہ اگلے اوور میں میچ ختم کرسکتا ہوں۔ ٹیم کا ماحول بہت خوشگوار ہے۔ فینز سے گزارش ہے کہ ہمیں اسپورٹ کرتے رہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی. پاکستان نے جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی، سیمی فائنل سے صرف ایک قدم دور. آصف علی کی شاندار بلے بازی 7 گیندوں میں 25 رنز کئے۔ آصف علی مین آف دی میچ قرار پائے تھے.