خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے اور گرین شرٹس نے گذشتہ روز پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں کیویز نے شاہینوں کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا ۔Heard the news of my phupo passing away. Please remember her in your prayers.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 30, 2023
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
آئی سی سی ورلڈکپ کے لئے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی پھوپھو کا انتقال ہوگیا ہے۔ پاکستانی کرکٹرشاداب خان نے کہا ہے کہ انہیں پھوپھو کی انتقال کی خبر ملی ہے، شاداب خان نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری پھوپو کو اپنی دعاؤں میں یادرکھنا۔