پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،31 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،31 اگست 2021
پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو پورے میڈیا کا مالک و مختار بنادینا کسی صورت منظور نہیں، پاکستان پیپلزپارٹی پی ایم ڈی اے کے قیام کی ہر صورت میں اور ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔ پینٹاگون نے امریکی انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے انخلا کے آپریشن کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا،کہا امریکی مشن کے دوران اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے کئی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا امریکا کی 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ،امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلا مکمل ،آخری طیارہ بھی کابل سے روانہ،طالبان نے ائیرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،کابل میں جشن اور ہوائی فائرنگ ،سہیل شاہین نے ٹویٹ کیا کہ رات 12 بجے آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سےچلا گیا، ہمارے ملک نے مکمل آزادی حاصل کرلی۔ جرمن وزیرخارجہ کی پاکستان دفترخارجہ آمد،وفودکی سطح پرمذاکرات،افغانستان میں قیام امن کا فائدہ پورے خطے کوہو گا،انسانی المیے سے بچانے کیلئے عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اورجرمن وزیرخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،افغانستان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،ٹرانزٹ ویزا کے تحت افغانستان سے پاکستان آنے والوں کی رہائشی سہولتوں بارے آگاہ کیا جائے گا، وفاقی کابینہ ملک کی سیاسی ،معاشی اور اقتصادی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی

Watch Live Public News