اسلام آباد (پبلک نیوز) کورنا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کس کو کتنی اور کیسے لگیں گی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا ویکسین بوسٹر ڈوز 12 سال سے زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی۔ بوسٹر ڈوز صرف ان لوگوں کو لگائی جائے گی جو ملک سے باہر جا رہے ہوں۔ بوسٹر ڈوز کے لیے متعلقہ ملک کی مخصوص ویکسین کی شرط کا ثبوت دینا ہو گا۔ ملک سے باہر جانے والوں میں حج، عمرہ اور سیر و تفریح کی غرض سے باہر جانے والے شامل ہیں۔ بیرون ملک تعلیم نوکری کے لیے جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کو واپسی کے وقت بھی بوسٹر ڈوز لگے گی۔ بیرون ملک جانے والوں میں سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ بیرون ملک جانے والوں کو حسب ضرورت سنگل اور ڈبل بوسٹر ڈوز لگے گی۔ 12 تا 17 سال عمر والوں کو فائزر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ 18 سال سے زائد عمر ہونے پر سائنو فام، فائزر، سائنو ویک کی بوسٹر ڈوز لگے گی۔ وسٹر ڈوز صرف سرکاری ویکسینیشن مراکز پر لگائی جائے گی جہاں الگ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے۔ بوسٹر ڈوز کے لیے نیشنل بینک میں ویکسین فیس جمع کرانی ہوگی۔ بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو کارآمد ویزہ بینک چالان دکھانا ہوگا۔ کمزور قوقت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی۔ شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو بھی بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی۔ مطابق تیز بخار میں مبتلا افراد اور دائمی امراض کے شکار افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی۔ البتہ کرونا کا شکار افراد صحت یابی کے بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔ ہر فرد کو دو اقسام کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جا سکیں گی۔ جزوی، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو ایک یا دو بوسٹر ڈوز لگائی جائیں گی۔ جب کہ کرونا ویکسین کی تیسری بوسٹر ڈوز لگانے کی ممانعت ہوگی۔