ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق بلال یاسین کے آپریشن کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بلال یاسین پر دو نقاب پوش حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس سے ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ اور دوسری ٹانگ پر لگی اور حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے بلال یاسین پر فائرنگ کی۔مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ۔ پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔اللّہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے ????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 31, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔اللّہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے۔