اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کب شادی کررہے ہیں؟

اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کب شادی کررہے ہیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے شادی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ کب تک گلوکار عاصم اظہر سے شادی کب کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا پیج کی وائرل ویڈیو میں اداکارہ میرب علی سے ان کی شادی بارے سوال کیا گیا تھا ، جس پر انہوں نے شادی سے متعلق بتایا ۔
میرب علی نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتنا مشکل سوال پوچھ لیا ہے ، میں کسی بھی چیز کے حوالے سے پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کرتی ہوں ، جتنا جلدی فیملی کہے گی، ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں ، بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسے ہی کرلیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ چاہے شادی جلدی ہو یا پھر تاخیر سے ہو ۔ واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ ہونے کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔