جعلی سندپر پی ٹی وی میں نوکری حاصل کرنیوالی خاتون گرفتار

جعلی سندپر پی ٹی وی میں نوکری حاصل کرنیوالی خاتون گرفتار
کیپشن: جعلی سندپر پی ٹی وی میں نوکری حاصل کرنیوالی خاتون گرفتار

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت شاہدہ پیرزادہ عرف شیگی کے نام سے ہوئی،ملزمہ کو ملتان سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمہ نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان ٹیلی ویژن میں ملازمت حاصل کی۔

ایف آئی اے کا کہناہے کہ ملزمہ نے میک اپ آرٹسٹ کی ملازمت کے لئے جعلی دستاویزات جمع کروائیں،ملزمہ کی جانب سے جمع کراویا گیا میٹرک سرٹیفیکیٹ جعلی نکلا۔

رپورٹ کے مطابق ملتان بورڈ نے ملزمہ کے سرٹیفیکیٹ کو جعلی قرار دیا،ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News