عمران خان کی سزائیں ہائیکورٹ سےفوری معطل ہونی ہیں، اعتزاز احسن

عمران خان کی سزائیں ہائیکورٹ سےفوری معطل ہونی ہیں، اعتزاز احسن
کیپشن: عمران خان کی سزائیں ہائیکورٹ سےفوری معطل ہونی ہیں، اعتزاز احسن

ویب ڈیسک: سینئیر قانون دان بیرسٹر اعتراز احسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزائیں فوری ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔

اعتراز احسن نے کہا کہ میاں نواز شریف کی شکل سے شکست نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراسکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا، ملزم کا 342 کا بیان بغیر لیے سزا ہوئی، سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا، سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر ان کے دستخط ہی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی، ملزمان کو بغیر موقع دیے سزا دی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معشیت پر برے اثرات پڑیں گے۔

اعتراز احسن نے کہا کہ 8 فروری سے پہلے اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بھی توشہ خانہ سے گاڑیاں لی ہیں اور فروحت بھی کیں، ان پر ایسا کوئی کیس نہیں بنایا گیا، ہم پچھلے سترہ سال سے یہی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اس کو اب بند ہونا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ایک پارٹی کے ساتھ یہ ہورہا ہے کل کسی اور سیاسی جماعت سے ہوگا۔

Watch Live Public News