پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 31جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 31جولائی 2021
پاکستان میں کورونا بےقابو،مثبت کیسز کی شرح8اعشاریہ 46 فیصد تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار950 نئے کیس رپورٹ، مزید 65 افراد جان کی بازی ہارگئے، مجموعی تعداد23 ہزار360 ہوگئی،66 ہزار287 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج،3 ہزار187 کی حالت تشویشناک ہے. کراچی سمیت سندھ بھرمیں لاک ڈاؤن کا آج پہلا دن،سرکاری دفاتر ،مارکیٹیں،بازار،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ایکسپورٹ انڈسٹری،میڈیکل اسٹورز،کھانےپینےکی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی عائد،31 اگست تک ویکسی نیشن نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں گی،وزیراعلیٰ سندھ کی تاجروں اورعوام سےتعاون کی اپیل،پابندیاں 8 اگست تک لاگو رہیں گی کراچی سمیت سندھ بھرمیں لاک ڈاؤن کا آج پہلا دن،سرکاری دفاتر ،مارکیٹیں،بازار،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ایکسپورٹ انڈسٹری،میڈیکل اسٹورز،کھانےپینےکی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی عائد،31 اگست تک ویکسی نیشن نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں گی،وزیراعلیٰ سندھ کی تاجروں اورعوام سےتعاون کی اپیل،پابندیاں 8 اگست تک لاگو رہیں گی پٹرول پھرمہنگا،قیمت میں ایک روپےاکہترپیسےاضافہ،پٹرول فی لٹر119روپے80 پیسےکاہوگیا،مٹی کاتیل بھی35پیسےفی لٹرمہنگا،حکومت کاڈیزل کی قیمت برقرار رکھنےکا فیصلہ،نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12 بجے سےہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی جولائی میں ریکارڈ ر کلیکشن پر ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف،ٹویٹ کیا کہ رواں ماہ کی اب تک کی کلیکشن 410 ارب روپے ہے جو اس مہینے کے لئے مطلوبہ ہدف سے 22 فیصد زیادہ ہے، کہا یہ کارکردگی پائیدار معاشی ترقی کے لئے حکومت کی پالیسیوں کی عکاس ہے