’آزادکشمیر انتخابات میں وفاقی وزیر نے پیسے بانٹے‘

’آزادکشمیر انتخابات میں وفاقی وزیر نے پیسے بانٹے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں وفاقی وزیر نے پیسے بانٹے ۔ ماضی میں کبھی کشمیر کی تاریخ میں بھی اس طرح کی دھاندلی نہیں ہوئی۔ کشمیر انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اسے بے نقاب کریں گے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آزاد کشمیر میں پی پی پی ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی حکومت میرے جیالوں کو پکڑے یہ برداشت نہیں کریں گے۔ نہ ماضی میں پیپلزپارٹی نے سیاسی انتقام برداشت کیا نہ آج کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی بے روزگاری، غربت اور مہنگائی ہے۔ جمہوری، پارلیمانی طریقے سےحکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ اپوزیشن کے دوستوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔ اپوزیشن کے دوستوں کو پیغام دوں گا کہ پارلیمانی طریقہ کار اپنایا جائے۔ ہماری اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ہٹانا نہیں چاہتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کامقابلہ کرکے اسے شکست دے گی۔ پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ پیپلزپارٹی صاف اور شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ پارٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ پیسےکی بنیادپرآزادکشمیرمیں حکومت بنانےکی کوشش ہورہی ہے۔ کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم ذمہ دار ہوں گے۔ کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اوران کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔