پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،31جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،31جولائی 2021
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے تصدیق کر دی گلگت بلتستان میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ قراقرم ہائی وے کی بحالی، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ دیامر کی انتھک کوششوں سے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر چھوٹی گاڑیوں کے لیے شاہراہ قراقرم کھول دی گئی سندھ میں لگایا جانے والا لاک ڈاؤن مزید متنازع ہو گیا ہے۔ اس دوران شہریوں کے روا رکھے جانے والے سلوک نے اس پر مزید سوالیہ نشان ثبت کر دیئے ہیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں وفاقی وزیر نے پیسے بانٹے ۔ ماضی میں کبھی کشمیر کی تاریخ میں بھی اس طرح کی دھاندلی نہیں ہوئی۔ کشمیر انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اسے بے نقاب کریں گے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا اور شہریوں کے سڑکوں پر نکلنے کو کورونا ویکسین کو مشروط کر دیا۔ شہر کے ویکسین سینٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد کا رش لگ گیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔