پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے. ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17روپے فی لیٹر تک کے اضافے ہو سکتا ہے جبکہ لیوی بڑھانے کی صورت میں اضافہ 23 روپے تک پہنچ سکتا ہے، وزارت خزانہ حتمی فیصلہ آج کریگی۔ ذرائع کے مطابق اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے، پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر لیوی بڑھائی گئی تو اضافہ 15 روپے ہوگا جبکہ ڈیزل پر لیوی لگانے کی صورت میں 23 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے. اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں، قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد اعلان آج ہوگا، رات بارہ بجے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔