ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے (سی سی آئی) کی تازہ سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس (6.1فیصد)کااضافہ ہوا ہے۔
فروری 2024 کے مقابلہ میں سی سی آئی 1.9 پوائنٹس کی بڑھوتری سے 33.6پوائنٹ تک بڑھ گیا۔
موجودہ معاشی صورتحال (سی ای سی) کا اعشاریہ 2.9پوائنٹس(10.5فیصد) کی بہتری سے 30.9پوائنٹ تک پہنچ گیا۔
متوقع اقتصادی صورتحال (ای ای سی)0.9کے اعشاریے میں (2.6فیصد) پوائنٹس کی بہتری سے 36.4 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔
مارچ 2024 کے دوران شہری علاقوں کے خاندانوں کے لئے سی سی آئی 0.1 پوائنٹ اضافہ سے 32.9 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دیہی علاقوں کے خاندانوں کے لئے سی سی آئی میں 8.2 پوائنٹ کی بہتری سے 36پوائنٹس تک بڑھ گیا۔
صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں مارچ 2024 کے دوران 0.5پوائنٹس کی معمولی کمی متوقع ہے۔