پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کرگیا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدا سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پی ایس ای کا 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کرگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 سال بعد آج کاروبارے ہفتے کے پہلے روز ابتدا سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا اور اس وقت 100 انڈیکس 1041 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48 ہزار 118 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی اور انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔