ن لیگ کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل ،اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہوں گی، ذرائع

ن لیگ کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل ،اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہوں گی، ذرائع
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں نے پانچ ناموں پر اتفاق کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ سے متعلق ن لیگ نے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہوں گی، ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں نے پانچ ناموں پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں کیا جائے گا، سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے نگران وزیر اعظم کے لیے سیاسی شخصیت کے تقرر کی حمایت کی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام بھی نگران وزیر اعظم کے لیے زیر غور رہا،اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان سے بھی نام زیر غور ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال 12 اگست کو قومی اسمبلی کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر 2023 تک قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہونا ہیں۔ قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے کی صورت میں انتخابات رواں سال 12 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ اسے قبل از وقت تحلیل کیے جانے کی صورت میں عام انتخابات کے انعقاد کی آخری تاریخ 11 نومبر ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔