'مختلف فلسطینی گروپس کا متحد ہو کر ایک نگران حکومت کے قیام کا بیجنگ اعلامیہ خوش آئند ہے'

'مختلف فلسطینی گروپس کا متحد ہو کر ایک نگران حکومت کے قیام کا بیجنگ اعلامیہ خوش آئند ہے'

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مختلف فلسطینی گروپس کی جانب سے متحد ہو کر نگران ایک حکومت کے قیام کا بیجنگ اعلامیہ خوش آئند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ  اہم سفارتی کامیابی حاصل کرنے پر چین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،برسوں سے فلسطینی عوام کو مصائب اور درد کے علاوہ کچھ بھی نہ ملا، آج کا اعلامیہ اس بات کا غماز کے کہ دیرپا امن کا حصول ممکن ہے۔

 وزیراعظم  نے کہا کہ  دنیا کو فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑا ہونا ہو گا، دنیا کو اسرائیل پرغزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر زور دینا ہو گا، اسرائیل نے گزشتہ دس ماہ میں غزہ کو تباہ کیا جبکہ قریباً 40 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہارِ نو کرتا ہے،پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کا مطالبہ کرتا ہے، فلسطین کو آذاد، خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے ساتھ القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنایا جائے، فلسطینی عوام کے مابین اتحاد امن، انصاف اور فلسطینی ریاست کے لئے اہم ہے۔

Watch Live Public News