ویب ڈیسک: 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے،پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔
تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کےنمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔
اس اسکیم کا مقصد فنڈز اکٹھا کرنا تھا اور عام آدمی کے لیے کسی نقصان کے بغیر فنڈز رکھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
سال 2024 کے شیڈول کے مطابق 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی بلیٹنگ 15 نومبر بروز جمعہ کو راولپنڈی میں ہوگی۔
اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں تیسرے انعامات جیتنے والے افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔