کراچی: کارسواروں کی فائرنگ سے کتا ہلاک، مالکن مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئی

کراچی: کارسواروں کی فائرنگ سے کتا ہلاک، مالکن مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئی
کیپشن: کراچی: کارسواروں کی فائرنگ سے کتا ہلاک، مالکن مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئی

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے گلشن معمار صنوبرہائٹس کے قریب مبینہ طور پر کار سواروں کی فائرنگ سے کتا ہلاک ہوگیا۔ جس کے بعد پالتو کتے کی مالکن نے مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں درج کرادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقدمہ جانوروں پر ظلم کی روک تھام ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ جانوروں کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے والی سماجی کارکن صدف عارف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں نامعلوم کار سوار افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ 

مدعی مقدمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو نامعلوم کار سوار افراد نے سائلنسر لگے پستول سے فائرنگ کرکے میرے کتے کو قتل کیا۔

دوسری جانب تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعاتی شواہد کا جائزہ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کررہے ہیں۔

Watch Live Public News