کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان قتل

کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان قتل
کیپشن: کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان قتل

ویب ڈیسک: نواحی گاؤں 27 ایس پی میں کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ 27ایس پی میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہوگیا جس کے باعث عقیل ڈوگر نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ 

نوجوان کی شناخت آصف عباس ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ملکہ ہانس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

Watch Live Public News