ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے کاہنہ میں 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھر کر قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ ڈائی فیکٹری میں ملزم شہروز نے 15 سالہ حسن علی کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا پھر اس کے پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھر دی۔
حسن علی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعے میں ملوث ملزم شہروز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ہوا کے پریشر سے حسن علی کا معدہ پھٹ گیا تھا۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو جینڈر سیل کے حوالے کردیاگیا ہے۔