مادر ملت کی سالگرہ  پر ہم انکی اپنے بھائی   محمد علی جناح کیلئے قربانیوں کو یاد کرتے ہیں ، وزیر اعظم

مادر ملت کی سالگرہ  پر ہم انکی اپنے بھائی   محمد علی جناح کیلئے قربانیوں کو یاد کرتے ہیں ، وزیر اعظم

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ مادر ملت فاطمہ جناح تمام پاکستانیوں کے لئے محبوب اور محترم رہنما ہیں۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ پر وزیر اعظم شہباز شریف نے  بیان میں کہا ہے کہ   مادر ملت کی سالگرہ کے دن ہم ان کی اپنے بھائی اور ہمارے بانی قائد محمد علی جناح کے لئے قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، آذادی کی جدوجہد میں مادر ملت نے اپنا حصہ ڈالا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ  جمہوریت کی ترویج کے لئے ان کا عزم بے مثال اور قابل تقلید ہے، مادر ملت فاطمہ جناح تمام پاکستانیوں کے لئے محبوب اور محترم رہنما ہیں، مادر ملت فاطمہ جناح نے مزاحمت اور عزم کی اصل روح پر عمل کیا، ان کی قابل فخر میراث ہماری راہ کو روشن کرتی رہے گی۔

Watch Live Public News