یکم اگست سے پیٹرل کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟ اہم خبر آگئی

یکم اگست سے پیٹرل کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟ اہم خبر آگئی

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہوگا۔ذرائع کا کہنا  ہے کہ   پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی  جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے11 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے کی جائے گی۔تاہم قیمتوں میں  کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد  ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

یکم مئی سے 15 جون کے درمیان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں بالترتیب 35 روپے اور 22 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News