پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،31 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،31 مارچ 2021
مہلک کرونا وبا 24 گھنٹوں میں مزید 78 زندگیاں نگل گئی، ایک روز میں 4ہزار757 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت کیسزکی شرح10.8فیصد رہی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار 397 ہو گئی، 3 ہزار 197 مریضوں کی حالت تشویش ناکبھارت سے پُرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم کا مودی کو جوابی خط، لکھا جنوبی ایشیا میں دیرپا امن واستحکام کیلئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، تعمیری اور نتیجہ خیزمذاکرات کے لئے سازگارماحول پیدا کرنا ضروری ہے، وزیراعظم کا کورونا کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔۔۔۔آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک انسٹالیشن کا دورہ، سپہ سالار کو انفراسٹرکچر منصوبوں بارے بریفنگ، آرمی چیف نے ڈپو کی استعداد کار میں اضافے کو سراہا،، ادھر آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیالپاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر، آئی ایم ایف نے 50 کروڑ ڈالر جاری کردیئے، 498.7 ملین ڈالر کی خطیر رقم پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی تیسری قسط کے لیے ملی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے اب تک 1.95 ارب ڈالر موصول ہو چکے۔۔۔روپیہ تگڑا ہونے لگا، امریکی ڈالر 24 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کمی، 153 روپے 10 پیسے کا ہو گیا، پاکستانی روپے کی مضبوطی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری اور بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی کا سبب بنے گیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی ہونے کی توقع، ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے لٹر تک کمی کی تجویز زیر غور، اوگرا نے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی۔۔۔۔۔۔وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں، مہنگائی کا سونامی حفیظ شیخ کو بہا لے گیا، حماد اظہر وفاقی وزیرخزانہ مقرر، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری، وزیراعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دے دیا، کابینہ میں مزید ردوبدل کا بھی امکان۔۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔